مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف واقعات میں طالبان شرپسندوں نے فائرنگ کرکے تین شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔اس واقعہ کے بعد شہر میں کشیدگی ہے۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ پیر کو ساڑھے گیارہ بجے شہر کے شمالی حصے میں گرڈ سٹیشن روڈ پر پیش آیا۔ اس واقعہ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو شہید کردیا ۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنی دوکان کے سامنے کھڑے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی۔ شہید ہونے والے بھائیوں کے نام عظمت علی اور محمد علی ہیں۔پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ شہر کے اندر گلی باغ والی میں اس وقت پیش آیا جب شرپسندوں نے خودکار ہھتیاروں سے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شہید کر دیا۔ اسکا تعلق بھی اہل تشیع سے بتایا جاتا ہے جو دین پور کا رہنے والا تھا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان دہشت گرد کافی سرگرم ہے جو شیعوں کو اپنی بربریت کا اکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ